ایس ایچ او تھانہ شالیمار انسپکٹر طاہر اکرام کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی۔۔ مرحوم کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے سے ہوا تھا۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان، سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان، ایس ایس پیز، ایس پیزکی شرکت،
آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کی مرحوم کے بیٹوں اور اہل خانہ سے ملاقات، مرحوم انسپکٹر طاہر اکرام کی محمکہ پولیس کے لئے خدمات کو سراہا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ انسپکٹر طاہر اکرام جیسے محنتی، ایماندار اور قابل افسران و اہلکار محکمے کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فرض شناسی سے خدمات سر انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے اور ہم۔ ہر فرد کی خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔۔انہوں نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی کہ انسپکٹر طاہر اکرام کے ورثا کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج قلعہ گجر سنگھ میں انسپکٹر طاہر اکرام کے اہل۔خانہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔۔
تفصیلات کے مطابق حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرنے والے ایس ایچ او تھانہ شالیمار انسپکٹر طاہر اکرام کی نماز جنازہ قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی جس میں آئی جی پنجاب راو سردار علی خان،سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان، ایس ایس پیز،ایس پیز کے علاوہ مرحوم انسپکٹر طاہر اکرام کے بیٹوں،بھائیوں اور اہل خانہ نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر سینئر پولیس افسران،مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز، جوانوں کی بڑی تعداد کی نماز جنازہ میں موجود تھی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی، درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ آئی جی پنجاب راو سردار علی خان،سی سی پی او فیاض احمد دیو نے مرحوم کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی،آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کی مرحوم کے بیٹوں اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم انسپکٹر طاہر اکرام کی محمکہ پولیس کے لئے خدمات کو سراہا،کینال گارڈن کے رہائشی 52 سالہ طاہر اکرام نے 1990میں محکمہ پولیس میں ملازمت اختیار کی، مرحوم کے ورثا میں بیوہ اور دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ نماز جنازہ کے بعد انسپکٹر طاہر اکرام کی میت تدفین کے لئے پولیس پروٹوکول میں ان کے آبائی علاقہ کو روانہ کر دی گئی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ 82 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


