گلبرگ لاہور میں نوکری کے بہانے لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ / دو ملزمان گرفتار

گلبرگ لاہور میں نوکری کے بہانے لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ / دو ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں رمضان اور ولید شامل ہیں جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔۔ ترجمان پنجاب پولیس
خواتین پر تشدد اور زیادتی کے مرتکب ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی۔  آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ننکانہ میں فائرنگ سے میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نوکری کے بہانے زیادتی کے شکار لڑکی سے قریبی رابطہ رکھیں اور متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔
 ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گلبرگ لاہور میں نوکری کے بہانے لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر فوری کاروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے پیش آنے والے واقعہ میں پولیس ٹیم نے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتار ملزمان میں رمضان اور ولید شامل ہیں جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا ہے اور تفتیش کے مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔۔
مزہد برآں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ننکانہ میں فائرنگ سے میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس بھی لیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او ننکانہ کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر سرچ آپریشن کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دلوائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 81 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, February 6, 2022