آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف ان ایکشن۔
رواں برس کے پہلے ماہ میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف 255 مقدمات درج جبکہ278 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 471 مقدمات درج جبکہ 438 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس۔
پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف 593 مقدمات درج جبکہ 625 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
شہری ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کرنے والوں کی فوری 15پر اطلاع کریں، قانون شکنوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے ک صوبے کے تمام اضلاع میں پتنگ بازوں، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے آر پی اوز ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کی تیاری، خریدو فروخت اور استعمال کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والے بھی کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ایسے ملزمان کے خلاف موثر حکمت عملی کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں رات کے وقت پتنگ بازی کرنے والوں پر خصوصی نظر رکھی جائے اور صوبہ بھر میں آن لائن پتنگیں اور دھاتی ڈوریں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی کاموں کا حصہ نہ بننے دیں جبکہ شہری ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کرنے والوں کی فوری 15 پر اطلاع کریں۔
(ہینڈ آؤٹ 80 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************