آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت سیف سٹیز اتھارٹی میں پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی انتظامات بارے جائزہ اجلاس
آئی جی پنجاب کو کیمروں کی تنصیب، فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات بارے بریف کیا گیا۔
لاہور پولیس کو 75 اضافی ریزروز فراہم کرنے کا حکم، 7000 سے زائد نفری پی ایس ایل سکیورٹی ڈیوٹی پر معمور کی جائے گی۔
سیف سٹیز کے 550 سے زائد کیمروں سے تمام متعلقہ روٹس اور سٹیڈیم کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب نے گاڑیوں کی پارکنگ اور تماشائیوں کی سہولت کے لیے سی ٹی او لاہور کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں اور پی ایس ایل کے تمام پلیئرز کو اسٹیٹ گیسٹ اور وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کریں گے اور شائقین کرکٹ اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ سیف سٹیز کے 550 سے زائد کیمروں سے تمام متعلقہ روٹس اور سٹیڈیم کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کو 75 اضافی ریزروز فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر 7000 سے زائد نفری پی ایس ایل سکیورٹی ڈیوٹی پر معمور کی جائے گی اور پی ایس ایل میچز کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے لاہور پولیس، اسپیشل برانچ اور حساس ادارے مل کر کام کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے گاڑیوں کی پارکنگ اور تماشائیوں کی سہولت کے لیے سی ٹی او لاہور کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے دیگر اضلاع سے ٹریفک وارڈنز لاہور میں تعینات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیف سٹیز اتھارٹیز میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔۔ اجلاس میں قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
(ہینڈ آؤٹ 78 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

