آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کشمیر ڈے کی ریلیوں اور یک جہتی پروگرامزکی سیکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت انتظامات کریں۔

 آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کشمیر ڈے کی ریلیوں اور یک جہتی پروگرامزکی سیکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت انتظامات کریں۔
ٍٍٍاہم شاہرات پر ریلیوں کے روٹس کی مناسبت سے ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے موثر پلان تشکیل دیا جائے۔ راؤ سردار علی خان
کسی ناگہانی اور ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سپیشل ریزور دستوں کو فوری ایکشن کیلئے تیار رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب
ریلیوں اور دیگر پروگرامز میں شریک خواتین شرکاء کی سیکیورٹی کیلئے خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے یوم یک جہتی کشمیر کی ریلیوں اور دیگر تقریبات کی سیکیورٹی کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے یوم یک جہتی کشمیرکی مناسبت سے منعقدہ ریلیوں، سیمینار وں اور دیگر پروگرامز کی سیکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او ز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں کشمیر ڈے کی ریلیوں اور تقریبات کا سیکیورٹی پلان ذاتی نگرانی میں تشکیل دیں اور سیکیورٹی پر تعینات اہلکارو ں کو موجودہ حالات کے تناظر میں ڈیوٹی کی حساسیت اور فرائض کی ادائیگی بارے موثر بریفنگ بھی دی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں کشمیرڈے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اورحساس مقامات اور اے کیٹیگری کے پروگرامز کی سیکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اہم شاہرات پر ریلیوں کے روٹس کی مناسبت ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے موثرٹریفک مینجمنٹ پلان تشکیل دیا جائے اورسیکیورٹی انتظامات میں ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس، ڈولفن سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز مل کر اقدامات کریں۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ کسی ناگہانی اور ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سپیشل ریزور دستوں کو فوری ایکشن کیلئے تیار رکھا جائے تاکہ ہر قسم کے حالات کا بطریق احسن سامنا کیا جاسکے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ریلیوں اور دیگر پروگرامز میں شریک خواتین شرکاء کی سیکیورٹی کیلئے خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا جائے جبکہ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرز سے شرکاء کی چیکنگ کا عمل ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریلیوں،سیمینار اور دیگر پروگرامز کے مقامات پر سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے اور سپر وائزری افسران خود بھی فیلڈ میں نکل کر سیکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کریں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ سیکیورٹی انتظامات کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور تمام دستیاب وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 77 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, February 4, 2022