پنجاب میں تعینات ہونے والے16 نئے ایس پیز کاسنٹرل پولیس آفس میں پانچ روزہ ٹریننگ سیشن مکمل

عوام دوست اور آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا فروغ آئی جی پنجاب کے ویژن اور پالیسی کا بنیادی جزوہے۔
پنجاب پولیس اقلیتوں، خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
نوجوان افسران نوکری کو عبادت سمجھ کرکریں اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب
 سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن پراجیکٹ کے تحت تھانہ ورکنگ کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کامران عادل
پنجاب میں تعینات ہونے والے16 نئے ایس پیز کاسنٹرل پولیس آفس میں پانچ روزہ ٹریننگ سیشن مکمل

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان نے کہاہے کہ عوام دوست اور آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا فروغ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن اور پالیسی کا بنیادی جزوہے اور اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت صوبہ بھر میں ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس اقلیتوں، خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ صاحبزادہ شہزاد سلطان نے کہاکہ پاکستان پولیس سروس کا حصہ بننے والے افسران نوکری کو عبادت سمجھ کرکریں اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمانہ ترقی ملنے سے رینک کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور افسران کو ہر طرح کے حالات میں فرائض کی ادائیگی اور عوامی خدمت کیلئے تیار رہنا چاہئیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں وفاق سے پنجاب میں آنے والے 16ایس پیز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے ایس پیز کو پنجاب پولیس کی آپریشنز برانچ کی ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ امور بارے آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کامران عادل نے نئے تعینات ہونے والے افسران کو آئی جی پنجاب کے ویژن اور پنجاب پولیس کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ ورکنگ میں مزیدبہتری آئی جی پنجا ب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن پراجیکٹ کے تحت تھانوں کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرتے ہوئے تھانوں کی کارکردگی کو بہتر بناناسپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے۔ کامران عادل نے کہاکہ آپریشنز کے ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن کواضافی وسائل اور سہولیات کی یکساں فراہمی آئی جی پنجاب کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے نوجوان افسران کو بتایاکہ پنجاب میں نوجوان پولیس افسران کیلئے سیکھنے اور کیرئیر میں ترقی کرنے کے بے شمار مواقع ہیں۔ اس موقع پر ایس پیز نے سپیشلائزڈ فورسز، اہلکاروں کی تربیتی کورسز سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور بارے سوالات بھی پوچھے۔ ایس پیز کو سنٹرل پولیس آفس کی مختلف برانچز کنٹرول روم، سوشل میڈیا مانیٹرنگ روم کا دورہ بھی کروایا گیا۔

(ہینڈ آؤٹ 76 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 

Press Release Date: 
Friday, February 4, 2022