آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب بھر میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب بھر میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری۔
ماہ جنوری 2022میں کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1415 مقدمات اور 1886 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
 کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 889 مقدمات اور 1265 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 526 مقدمات اور 621 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
نیشنل ایکشن پلان کے وضع کردہ قوانین اور ہدایات پرصوبے کے تمام اضلاع میں عمل درآمدہر صورت یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کردہ ہدایات اور قوانین پر عمل درآمد صوبے کے تمام سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں یقینی بنائیں اور خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دی کہ املاک کرائے پر دینے والے پراپرٹی مالکان سمیت تمام کرایہ داروں کے کوائف مقامی پولیس اسٹیشن میں لازمی درج کروائے جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد بھی کسی رعائیت کے مستحق نہیں لہذا صوبہ بھر میں کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے اور حساس تنصیات، عبادت گاہوں سمیت اہم مقاما ت کے سیکیورٹی اقدامات کی انسپکشن کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنایا جائے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پرپنجاب بھر میں کاروائیوں کی تفصیل بارے بتایا کہ صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف اِن ایکشن ہے اور رواں برس کے پہلے ماہ میں کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرمجموعی طور پر 1415 مقدمات اور 1886 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 889 مقدمات اور 1265 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 526 مقدمات اور 621 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 385 مقدمات جبکہ 701 افراد کو گرفتار کیا جبکہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 137 مقدمات جبکہ 147 افراد کو گرفتار کیا۔ اسی طرح شیخوپورہ میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 33 مقدمات جبکہ 60 افراد کو گرفتار کیاگیا اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 16مقدمات جبکہ 17 افراد کو گرفتار کیا۔ گوجرانوالہ میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 58 مقدمات جبکہ 96 افراد کو گرفتار کیا اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 74مقدمات جبکہ 83 افراد کو گرفتار کیا۔ راولپنڈی میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 27 مقدمات جبکہ 32 افراد کو گرفتار کیا گیا اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 9 مقدمات جبکہ 35 افراد کو گرفتار کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سرگودھا میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 45 مقدمات جبکہ 36 افراد کو گرفتار کیااورسرگودھا میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14مقدمات جبکہ 18 افراد کو گرفتار کیا۔ فیصل آباد میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 185مقدمات جبکہ 131 افراد کو گرفتار کیا گیا اورفیصل آباد میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 116مقدمات، جبکہ 98 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملتان میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر76مقدمات جبکہ 104افراد کو گرفتار کیا گیااورملتان میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر33 مقدمات جبکہ 60 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ساہیوال میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 25 مقدمات جبکہ39 افراد کو گرفتار کیا گیااور ساہیوال میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 38 مقدمات جبکہ52 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی خان میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 27 مقدمات جبکہ 30 افراد کو گرفتار کیاگیااورڈی جی خان میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 25 مقدمات جبکہ 22 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ بہاولپور میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28 مقدمات جبکہ36 افراد کو گرفتار کیا گیااوربہاولپور میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 64مقدمات جبکہ89 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو مزید موثر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 75 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 

 

Press Release Date: 
Friday, February 4, 2022