علی پور/مظفر گڑھ میں بزرگ شہری کو جلانے کا واقعہ/آئی جی پنجاب کے نوٹس پر تین ملزمان گرفتار
گرفتارملزمان میں فتح محمد،محمد درویش اور بابر شامل،آئی جی پنجاب کا سخت قانونی کاروائی کا حکم
شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے نوٹس پر مظفر گڑھ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے علی پور میں بزرگ شہری کو جلانے والے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کو یقینی بنایاجائے۔
ڈی پی او مظفر گڑھ فراز احمد نے واقعہ کی تفصیلات بارے بتایا کہ علی پور تھانہ سیت پور میں بزرگ شہری کو جلانے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اورایف آئی آر درج کرکے 3 ملزمان فتح محمد،محمد درویش اور بابر گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے اور/بزرگ شہری کو ابتدائی علاج معالجہ کے بعد ڈی ایچ کیو بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او مظفر گڑھ نے مزیدکہاکہ تفتیش کے بعد ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔
(ہینڈ آؤٹ 74 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
