ڈرائیورز کے بعد پنجاب پولیس کے تمام مکینکوں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے بھی خصوصی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس کی گاڑیوں کو حادثات سے بچانے کیلئے آئی جی پنجاب کا اہم اقدام

پنجاب پولیس کے تمام ڈرائیورز کو مرحلہ وار دو ہفتے دورانیے کا خصوصی ٹریننگ کورس کروانے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں صوبے کے ہر ضلع سے دو ماسٹر ٹرینرز ایم ٹی آفس پنجاب میں خصوصی تربیتی کورس کریں گے۔

ماسٹر ٹرینرز تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد اپنے اضلاع میں جاکرمرحلہ وار باقی ڈرائیورز کی ٹریننگ کروائیں گے۔

ڈرائیورز کے بعد پنجاب پولیس کے تمام مکینکوں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے بھی خصوصی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس کی گاڑیوں کو حادثات سے بچانے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے پولیس ڈرائیورز کی خصوصی تربیت کروانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ دوہفتے دورانئے پر مشتمل خصوصی تربیتی کورس کا آغاز رواں مہینے سے ہی کردیا جائے گااورمرحلہ وار تمام اضلاع کے پولیس ڈرائیورز یہ خصوصی تربیتی سیشن مکمل کریں گے۔راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پہلے مرحلے میں صوبے کے ہر ضلع سے دو ماسٹر ٹرینرز موٹر ٹرانسپورٹ ونگ پنجاب میں مذکورہ تربیتی کورس کریں گے اور ان ماسٹرٹرینرز کو فزیکل اور سائیکالوجیکل ٹیسٹ سمیت دیگر ماڈرن پریکٹسز بارے ریفریشر کورس کروایا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ماسٹر ٹرینرز تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد اپنے اضلاع میں جاکرمرحلہ وار باقی ڈرائیورز کی ٹریننگ کروائیں گے اور ٹریننگ کے تمام مراحل کی نگرانی متعلقہ ڈی پی اوز اور سپروائزری افسران خود کریں گے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ ڈرائیورز کے بعد پنجاب پولیس کے تمام مکینکوں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے بھی خصوصی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گاتاکہ محکمہ کو دستیاب گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام احسن طریقے سے سر انجام پاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں موٹر ٹرانسپورٹ ونگ کے محکمانہ امور سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔

دوران اجلاس ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب نے ڈرائیورز کے ٹریننگ پلان بارے آئی جی پنجاب کوبریفنگ دی جس پر آئی جی پنجاب نے اسے رواں ماہ سے ہی شروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دی کہ تمام اضلاع میں پٹرولنگ اور دیگر دفتری امورکیلئے استعمال ہونے والی پولیس گاڑیوں کی دیکھ بھال کا کام بھی بلاتاخیر اور بروقت کروایا جائے اورتمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز باقاعدگی سے پولیس گاڑیوں کی انسپکشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے عوام کی جان ومال کا تحفظ اورجرائم کی تیز رفتار بیخ کنی ممکن ہے اور اس حوالے سے سپروائزری افسران اپنا کردار مزید موثر طور پر ادا کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ، اے آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس اورایس ایس پی ایم ٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(ہینڈ آؤٹ 73 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, February 3, 2022