آئی جی پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر میں ماڈرن نشہ آور منشیات شیشہ، آئس، چرس، ہیروئن اور شراب کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر کریک ڈاؤن۔
رواں برس کے پہلے ماہ میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 4403 مقدمات درج ہوئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
پولیس ٹیموں نے 4488 منشیات فروشوں، ڈیلرز، اسمگلرز اوردیگر مجرمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
ملزمان کے قبضے سے 1737 کلو گرام چرس، 36 کلو گرام ہیروئن، 2730 گرام آئس اور 63248 لیٹرز شراب برآمد کی گئی۔
محکمہ سکول و ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ شہریوں بالخصوص نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں اسمگلرز، ڈیلرز اور منشیات فروشی میں ملوث دیگر مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات کے استعمال اور سپلائی چین میں ملوث مجرمان کو ترجیحی بنیادوں پر پابند سلاسل کیا جائے اور ماڈرن نشہ آور منشیات شیشہ، آئس، چرس، ہیروئن اور شراب کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے آر پی اوز، ڈی پی اوزکو ہدایت کی کہ منشیات کے خاتمے کیلئے جاری آپریشنز کی نگرانی وہ خود کریں اورمنشیات فروشوں کے منظم گروپوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ سکول و ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کو مزید موثر بنایا جائے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے سال رواں کے پہلے مہینے میں صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ جنوری کے دورن صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات کی سپلائی چین میں ملوث اسمگلرز اور ڈیلرز کے خلاف 4403 مقدمات درج کیے گئے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث 4488 منشیات فروشوں، ڈیلرز، اسمگلرز اور مجرمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 1737 کلو گرام چرس، 36 کلو گرام ہیروئن، 2730 گرام آئس اور 63248 لیٹرز شراب برآمد کی گئی ہے۔ صوبے کے ہر ریجن کی تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف 840 مقدمات درج کرتے ہوئے 851 افراد کو گرفتار کیا گیا اور گرفتار افراد کے قبضے سے 269کلو گرام چرس،18کلو ہیروئن، 374گرام آئس اور 5698 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ اسی طرح شیخوپورہ ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 293 مقدمات درج کرتے ہوئے 300 افراد کو گرفتار کیا گیااور گرفتار افراد کے قبضے سے 161 کلو گرام چرس اور4121 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ گوجرانوالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف 575 مقدمات درج کرتے ہوئے 596 افراد کو گرفتار کیا گیااور گرفتار افراد کے قبضے سے271 کلو گرام چرس، 14کلو ہیروئن، 2009 گرام آئس اور 2823 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ راولپنڈی ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 394 مقدمات درج کرتے ہوئے 404 افراد کو گرفتار کیا گیااورگرفتار افراد کے قبضے سے189کلو گرام چرس،33 گرام آئس اور 3332 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ سرگودھا ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 150 مقدمات درج کرتے ہوئے 162 افراد کو گرفتار کیا گیااور گرفتار افراد کے قبضے سے 46 کلو گرام چرس اور 5702 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ فیصل آباد ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 503 مقدمات درج کرتے ہوئے 503 افراد کو گرفتار کیا گیااور گرفتار افراد کے قبضے سے 140کلو گرام چرس، 0.48 گرام ہیروئن، 0.02 گرام آئس اور 7503 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملتان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 702 مقدمات درج کرتے ہوئے 704 افراد کو گرفتار کیا گیااور گرفتار افراد کے قبضے سے 338 کلو گرام چرس، 16 گرام آئس اور 12975 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ساہیوال ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 264 مقدمات درج کرتے ہوئے 276 افراد کو گرفتار کیا گیااور گرفتار افراد کے قبضے سے101کلو گرام چرس، 4 کلو ہیروئن اور 3374 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ڈی جی خان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 258 مقدمات درج کرتے ہوئے 264 افراد کو گرفتار کیا گیااور گرفتار افراد کے قبضے سے137 کلو گرام چرس، 235 گرام آئس اور 4259 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ بہاولپور ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 424 مقدمات درج کرتے ہوئے427 افراد کو گرفتار کیا گیااور گرفتار افراد کے قبضے سے85.286 کلو گرام چرس 61 گرام آئس اور13461 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کومزید موثر بنایا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 72 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************