آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا چونیاں، قصور میں فائرنگ سے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا چونیاں، قصور میں فائرنگ سے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب،ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب
لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان
ڈی پی او قصور کا جائے وقوعہ کا دورہ،کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے چونیاں قصور کے علاقے کنگن پور میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوشیخوپورہ ریجن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور کو ہدایت کی کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کی جائے اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پرڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے کنگن پور کے علاقہ میں دو گروپوں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے تین افراد کی ہلاکت کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات و واقعات کا جائزہ لیا۔ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں کو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے طلب کیا، ایس پی انویسٹی گیشن کامران اصغر اور ڈی ایس پی چونیاں بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی پی او قصور نے کہاکہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ملزمان کوجلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 70 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, February 2, 2022