گوجرانوالہ میں سر بازار شہری پر تشدد کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا معاملہ4/مرکزی ملزمان گرفتار
جائیداد تنازع پر سگے چچا پر تشدد کرنے والا بھتیجا ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
گرفتار ملزمان میں احمد، مقصود،وقاص اور ذیشان شامل ہیں۔سی پی او گوجرانوالہ
متاثرہ شخص نے اپنے ویڈیو بیان میں بروقت مدد کرنے اور ملزمان کی گرفتاری پر پنجاب پولیس گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کیا۔
پنجاب پولیس گوجرانوالہ نے بازار میں شہری پر تشدد کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ 20 جنوری کو علاقہ تھانہ سٹی کامونکی گوجرانوالہ کی حدود میں پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کامونکی میں فوری مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔سی پی او گوجرانوالہ کیپٹن (ر) سید حما د عا بد نے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام فیاض بھٹی ہے جس کااپنے بھتیجے کے ساتھ جائیدا د کا تنازع ہے۔ اسی تنازع پر ملزم احمد جو کہ فیاض بھٹی کا سگا بھتیجا ہے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چچا کو سر بازاربیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
سی پی او گوجرانوالہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بیہمانہ تشدد کرنیوالے بھتیجے احمد کو 20جنوری کو ہی گرفتار کر لیا تھاجبکہ متاثرہ شخص فیاض بھٹی کی نشاندہی پر گوجرانولہ پولیس نے مزید 3 ملزمان کو کل گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں احمد، مقصود،وقاص اور ذیشان شامل ہیں۔ کیپٹن (ر) سید حما د عا بد نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ متاثرہ شخص فیاض بھٹی نے اپنے ویڈیو بیان میں بروقت مدد کرنے اور ملزمان کی گرفتاری پرپنجاب پولیس گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کیاہے۔
(ہینڈ آؤٹ 69 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
