آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا جہلم میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس۔
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے۔آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے جہلم میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروئی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو جاں بحق افراد کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کا حکم دیا۔
(ہینڈ آؤٹ 68 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Monday, January 31, 2022