شرقپور میں سات سالہ معصوم بچی کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل غلام نبی عرف مٹھو گرفتار۔

شرقپور میں سات سالہ معصوم بچی کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل غلام نبی عرف مٹھو گرفتار۔
شیخوپورہ پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر سفاک قاتل کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے کل اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس
قاتل بچی کا قریبی رشتہ دار اور ہمسایہ ہے، زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کے دوپٹہ سے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ مرزا فاران بیگ آر پی او شیخوپورہ
سفاک قاتل کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔  آر پی او شیخوپورہ مرزا فاران بیگ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے نوٹسز اور ہدایت پر شیخوپورہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے شرقپور میں سات سالہ معصوم بچی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ سفاک قاتل اپنا جرم چھپانے کیلئے مقدمہ کا گواہ بن کر بچی کی تلاش بھی کرتا رہا تاہم پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور پیشہ ورانہ مہارت سے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر سفاک ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔۔

مرزا فاران بیگ آر پی او شیخوپورہ نے پولیس کاروائی بارے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ افسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او  شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے فوری مقدمہ درج کروایا اور قتل کا سراغ لگانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔ آر پی او شیخوپورہ کے مطابق اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لیے پولیس نے جیو فینسنگ اور فرانزک ٹیموں کا استعمال کرکے انویسٹی گیشن کی۔ مرزا فاران بیگ نے بتایا کہ سفاک قاتل غلام نبی عرف مٹھو مقتول بچی کا قریبی رشتہ دار اور ہمسایہ ہے اور زیادتی کی ناکام کوشش پر ملزم نے بچی کے دوپٹہ سے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ آر پی او شیخوپورہ مرزا فاران بیگ نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں لہذا سفاک قاتل کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔

(ہینڈ آؤٹ 65 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, January 30, 2022