آئی جی پنجاب کا شرقپور میں اغواء کے بعد سات سالہ بچی اور شکر گڑھ میں 9 سالہ بچے کے قتل کے واقعات کا نوٹس۔

آئی جی پنجاب کا شرقپور میں اغواء کے بعد سات سالہ بچی اور شکر گڑھ میں 9 سالہ بچے کے قتل کے واقعات کا نوٹس۔
آر پی اوز شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی۔
سفاک ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شرقپور، ضلع شیخوپورہ میں سات سالہ بچی کے مبینہ اغواء کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ کو بچی کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قتل میں ملوث سفاک ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرینس کے تحت اقدامات کئے جائیں۔

مزید برآں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے  شکر گڑھ میں مبینہ طور پر اغواء کے بعد 9 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس بھی لیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی پی او نارووال واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروائیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 63 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Saturday, January 29, 2022