آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا حکم

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا حکم
صوبہ بھر میں پتنگیں اور دھاتی ڈور بنانے اور خریدوفروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب
پتنگ اور دھاتی ڈور کے آن لائن کاروبار میں مصروف افراد کے خلاف خفیہ آپریشن کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان
رات کے اوقات میں پتنگ بازی کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف صوبہ کے تمام اضلاع میں کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دی ہے کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرکے شہریوں کی جانیں خطرات میں ڈالنے والے  ملزمان کے خلاف ویک اینڈ پر خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ پتنگیں اور دھاتی ڈور بنانے، خریدوفروخت اور استعمال کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ پتنگ اور دھاتی ڈور کے آن لائن کاروبار میں مصروف افراد کے خلاف بھی خفیہ آپریشن کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ بڑے شہروں میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے مساجد میں خصوصی اعلانات بھی کروائے جائیں اور پتنگ بازی روکنے کے لیے رات کے وقت بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو ہفتے کے روز جاری کیں

 آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں پتنگ بازی اور اسکی خریدوفروخت میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی کاموں کا حصہ نہ بننے دیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کو انٹرٹینمنٹ کے لیے ایسے کھیل نہیں اپنانے چاہیے جس سے کسی شہری کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوں۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں تاکہ ایسے عناصر کو فوری پابند سلاسل کیا جاسکے۔

(ہینڈ آؤٹ 62 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

 

Press Release Date: 
Saturday, January 29, 2022