آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ملتان میں مبینہ طور پر اغواء کے بعد چھ سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ملتان میں مبینہ طور پر اغواء کے بعد چھ سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب
لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب  راؤ سردار علی خان نے ملتان میں مبینہ طور پر اغواء کے بعد چھ سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروئی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو بچی کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کا حکم دیا۔

(ہینڈ آؤٹ 61 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

 

Press Release Date: 
Friday, January 28, 2022