شہری کسی بھی پولیس افسریا اہلکار کے خلاف شکایت ہونے پر1787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر پر بلا جھجھک رابطہ کریں۔ آئی جی پنجاب

شہری کسی بھی پولیس افسریا اہلکار کے خلاف شکایت ہونے پر1787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر پر بلا جھجھک رابطہ کریں۔ آئی جی پنجاب
یکم جنوری سے 31دسمبرتک موصول125092کالزمیں سے 122841 حل جبکہ باقی 2251 پراسیس کے آخری مراحل میں ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ کے ذریعے موصول87924شکایات میں سے81309 حل جبکہ باقی پراسیس کے آخری مراحل میں ہیں۔
 شہریوں کی شکایات کے حل میں دلچسپی نہ لینے والے افسران کو وضاحتی لیٹرز جاری کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
1787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے مصروف عمل /سال 2021کی کارکردگی رپورٹ جاری

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ 1787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ کے نظام کومزید فعال کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اگر شہریوں کو کسی پولیس افسریا اہلکار کے خلاف شکایت ہے تو بلا جھجھک 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر پر رابطہ کریں، انکوائری کے بعد متعلقہ اہلکار یا افسرکے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹراورپرائم منسٹر ڈلیوری پورٹل)پی ایم ڈی یو)پر بذریعہ کال، ایس ایم ایس، ای میل یا ڈاک موصول ہر درخواست کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جائے اور جب تک شہری اپنی شکایت پر ہونے والی قانونی کاروائی سے مطمئن نہ ہوجائے اسے داخل دفتر نہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ مقدمات کے اندراج میں تاخیر، تفتیش کی تبدیلی سمیت دیگر نوعیت کی شکایات کے ازالے میں فی الفور کاروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل کے حل اور انصاف کی بروقت فراہمی میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے 1787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹراورپرائم منسٹر ڈلیوری پورٹل کی سال 2021 میں مجموعی کارکردگی بارے بتایا کہ گذشتہ برس آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق 1787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے مصروف عمل رہا ہے اور شہریوں کی جانب سے بھجوائی گئی اٹھانوے فیصد سے زائدشکایات حل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری سے 31دسمبرتک1787آئی جی پی کمپلینٹ سیل پرمجموعی طور پر125092کالز موصول ہوئیں جن میں سے 122841 شکایات کو حل کرلیا گیا جبکہ باقی 2251 پراسیس کے آخری مراحل میں ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کل125092شکایات میں سے تحقیقات کے بعد26043(21%)جھوٹی ثابت ہوئیں۔ پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ(PMDU) سے موصول شکایات بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پی ایم ڈی یوسے 87924شکایات موصول ہوئیں،جن میں سے81309شکایات حل ہوچکی ہیں جبکہ باقی8فیصد پراسیس کے آخری مراحل میں ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں برس اب تک موصول ہونے والی شکایات میں سے 5103کو حل کر لیا گیا جبکہ باقی شکایات کو جلد حل کر لیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ شہریوں کی شکایات کے حل میں دلچسپی نہ لینے والے افسران کو وضاحتی لیٹرز جاری کئے جا رہے ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 59 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, January 28, 2022