آئی جی پنجاب نے پانچ پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے۔ اے پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب وقار عظیم کو ایس پی ماڈل ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے پانچ پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے۔
اے پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب وقار عظیم کو ایس پی ماڈل ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے پانچ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔اے پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب محمد وقارعظیم کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا۔وقار عظیم اس سے قبل ایس پی سٹی گوجرانوالہ،ایس پی سٹی پشاوراور ایس پی آپریشنز مردان میں اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کا شمارپاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل،ایماندار، بہادر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے جبکہ ایس ایس پی ریسرچ اینڈ اینالسز سی ٹی ڈی پنجاب لاہور منصور الحق رانا کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور اور اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہورامیر عبداللہ خان نیازی کو ایس ایس پی ریسرچ اینڈ اینالسز سی ٹی ڈی پنجاب لاہور،ایڈیشنل ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور راشد ہدایت کو ایڈیشنل ایس پی سیکیورٹی لاہور کی خالی آسامی پر اور ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور صاعد عزیزکو ایڈیشنل ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 58 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, January 27, 2022