آئی جی پنجاب کا48 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام میں شامل زیر تربیت اے ایس پیزسے سنٹرل پولیس آفس میں خطاب

محنتی، دیانتدار اور خدمت خلق کے جذبے سے کام کرنے والے ہی پولیس سروس میں کامیاب ہیں۔ آئی جی پنجاب

مستقبل آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا ہے، نئے رحجانات اور مہارتوں کو سیکھنے پر خصوصی توجہ دیں۔ راؤ سردار علی خان

پولیس سروس جوائن کرنے والی لیڈی افسران مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں اور دوسری خواتین کے لیے رول ماڈل ثابت ہوں۔ آئی جی پنجاب

فری رجسٹریشن آف کرائم، اوپن ڈور پالیسی اور شہریوں کے مسائل کا فی الفور حل پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ راؤ سردار علی خان

آئی جی پنجاب کا48 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام میں شامل زیر تربیت اے ایس پیزسے سنٹرل پولیس آفس میں خطاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ پولیس سروس ایک نوبل پروفیشن ہے جس میں محنت،فرض شناسی، دیانتداری اور خدمت خلق کے جذبے سے کام کرنے والے ہی کامیاب ہیں۔ راؤ سردار علی خان نے زیر تربیت اے ایس پیز کو تلقین کی کہ وہ اپنی نوکری کو ڈیوٹی نہیں خدمت اور عبادت سمجھ کر ادا کرنے کا عزم کریں اورنئے رحجانات اور مہارتوں کو سیکھنے پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ مستقبل آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس سروس جوائن کرنے والی لیڈی افسران مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں اورلیڈی افسران اپنے کام سے دوسری خواتین کے لیے رول ماڈل ثابت ہوں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیسنگ تجربے اور سیکھنے سے آتی ہے، دوران تربیت لگن اور محنت سے سیکھیں اور کیرئیر کے آغاز میں مشکل جگہوں پر پوسٹنگ کو ترجیح دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فری رجسٹریشن آف کرائم، اوپن ڈور پالیسی اور شہریوں کے مسائل کی فی الفور حل پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام افسران موثر اقدامات کی بدولت شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہسپیشلائزڈ فورسز جیساکہ سی ٹی ڈی، ایس پی یو، ڈولفن، پیرو اور اینٹی رائٹ فورس کی تشکیل سے معاشرے میں قانون کی بالا دستی، دہشت گردی اورجرائم کے خاتمے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس کے مطالعاتی دورے پرآئے 48 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت اے ایس پیز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد سے آئے وفد میں 27 زیر تربیت افسران اور 4 سٹاف ممبر شامل تھے۔

   ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان نے زیر تربیت اے ایس پیز کوپبلک سروس ڈلیوری اور جرائم کنٹرول کے جدید پراجیکٹس بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس کو کرائم سنٹرک فورس سے سروس ڈلیوری فورس بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور آپریشنز کے ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن شعبے کو یکساں توجہ اور وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے زیر تربیت اے ایس پیز کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور شہریوں کی خدمت اور تحفظ کے مشن میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔زیر تربیت اے ایس پیز نے مختلف موضوعات کے حوالے سے سوالات پوچھے جبکہ دورے کے اختتام پرآئی جی پنجاب اور وفد کے سربراہ کے مابین یادگارری سووینئیرز کا تبادلہ کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن،ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی،ڈی آئی جی آئی ٹی، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 57 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Wednesday, January 26, 2022