آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں سکول آف پبلک ڈس آرڈر اور رائٹ کنٹرول کا افتتاح کردیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں سکول آف پبلک ڈس آرڈر اور رائٹ کنٹرول کا افتتاح کردیا۔
پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں سپروائزری افسران و اہلکاروں کا پہلا اینٹی رائٹ تربیتی کورس مکمل، پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد۔
پنجاب پولیس پرتشدد مظاہرین، احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ سے نمٹنے کیلئے فورس کی استعداد کار میں اضافہ کر رہی ہے۔ آئی جی پنجاب
 افسران و اہلکاروں کو غیر مہلک ہتھیاروں کے استعمال سمیت جدید طریقوں سے ہجوم منتشر کرنے کی عملی تربیت دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب
اینٹی رائٹ فورس کے  پہلے بیج میں لیڈی افسران واہلکاران بھی شامل،مظاہرین کی بہتر ہینڈلنگ ہے۔آئی جی پنجاب
چار ہفتہ دورانئے پر مشتمل اینٹی رائٹ تربیتی کورس لاہور،شیخوپورہ راولپنڈی، گوجرانوالہ ریجنز کے 200پولیس افسران و اہلکاروں نے مکمل کیا۔ مرحلہ وارتمام اضلاع کو اینٹی رائٹ تربیتی کورس کروایا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس پرتشدد مظاہرین، احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ سے احسن انداز سے نبرد آزما ہونے کیلئے فورس کی استعداد کار میں اضافہ کر رہی ہے تاکہ احتجاجی دھرنوں اور پرتشددمظاہروں والی صورتحال میں سرکاری و نجی املاک اور انسانی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پر تشددمظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس افسران و اہلکاروں کا اینٹی رائٹ شارٹ کورس انتہائی ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں سکول آف پبلک ڈس آرڈر اور رائٹ کنٹرول قائم کیا گیا ہے جہاں صوبے کے تمام ریجنز اور اضلاع کے افسران واہلکاروں کو مرحلہ وارتربیتی کورس کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اینٹی رائٹ تربیت حاصل کرنے والے پہلے بیج میں لیڈی پولیس افسران واہلکاران بھی شامل ہیں اور لیڈیز پولیس اہلکاروں کو اینٹی رائٹ تربیت دینے کا مقصدخواتین مظاہرین کی بہتر ہینڈلنگ ہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ اینٹی رائٹ تربیتی کورس میں افسران و اہلکاروں کو غیر مہلک ہتھیاروں کے استعمال سمیت جدید طریقوں سے ہجوم کو منتشر کرنے کی خاص تربیت دی گئی ہے اور اینٹی رائٹ فورس پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ منفرد فورس ہوگی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کے تمام تربیتی اداروں میں فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ریفریشر کورسز جاری ہیں اوران جدید تربیتی ریفریشر کورسز میں ہر رینک اور یونٹ کے افسر واہلکار کی شرکت لازم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پر امن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں سرکاری و نجی املاک اور توڑ پھوڑ کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی اور ایسے شرپسند عناصر سے بہتر انداز میں نبرد آزما ہونے کیلئے افسران واہلکاروں کو اینٹی رائٹ تربیتی کورس کروایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پہلے اینٹی رائٹ کورس کی اختتامی تقریب کے موقع پر منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں افسران واہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کمانڈنٹ ٹریننگ کالج چوہنگ احمد جمال الرحمان نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ جدید تربیتی کورس میں لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی رینجوں کے 200 افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا  ہے اور دوست ملک ترکی سے تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرز نے زیر تربیت افسران و اہلکاروں کو اینٹی رائٹ فورس کی تربیت دی ہے۔ اس موقع پر تربیت مکمل کرنے والے افسران واہلکاروں نے پرتشدد مظاہرین کو کنٹرول کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیااور مختلف احتجاجی صورتحال میں غیر مہلک ہتھیاروں اور فیلڈ فارمیشنز بناکر ہجوم کو کنٹرول کیا۔ سکول آف پبلک ڈس آرڈر اور رائٹ کنٹرول کے افتتاح  کے موقع پر کمانڈنٹ چوہنگ احمد جمال الرحمان نے آئی جی پنجاب کو جدید تربیتی سکول میں دستیاب سہولیات بارے بریفنگ بھی دی۔تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے اینٹی رائٹ کٹس کا معائنہ کیا اور جدید طرز کے سامان کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ذوالفقار حمید نے آئی جی پنجاب کو یادگاری سووینئر پیش کیا۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک، کمانڈنٹ ایلیٹ فورس کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈی آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی ویلفیئر، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 56 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 

Press Release Date: 
Tuesday, January 25, 2022