آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شملہ پہاڑی پریس کلب کے نزدیک کار پر فائرنگ سے صحافی کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شملہ پہاڑی پریس کلب کے نزدیک کار پر فائرنگ سے صحافی کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس۔
سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کا صحافی (کرائم بیٹ رپورٹر) حسنین شاہ کی ہلاکت پر اظہار افسوس،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں۔ آئی جی پنجاب۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شملہ پہاڑی پریس کلب کے باہر کار پرفائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی (کرائم بیٹ رپورٹر) حسنین شاہ کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش اورجلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروائیں اور مقتول صحافی کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے حسنین شاہ کی ہلاکت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ لاہور پولیس کے افسران حسنین شاہ کی فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں انصاف کی جلد از جلد فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا پریس کلب لاہورکا دورہ اور جابحق صحافی کے لواحقین سے ملاقات کی۔  

(ہینڈ آؤٹ 55 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Monday, January 24, 2022