اسٹیج فنکاروں نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کا معاملہ/مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سی پی او فیصل آباد کی نسیم وکی سے ملاقات
فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔سی پی او فیصل آبادغلام مبشر میکن
پنجاب پولیس فیصل آباد نے معروف فنکاروں نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 20جنوری کو پیش آیاتھا جس میں دونوں فنکار محفوظ رہے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سی پی او فیصل آبادغلام مبشر میکن نے نسیم وکی سے اپنے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن نے بتایاکہ فنکاروں پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے کہاکہ فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہماری ترجیحات میں شامل ہے اورملزمان کو بہت جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 54 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

