سوشل میڈیا صارفین اور ٹوئٹر پر پنجاب پولیس کے فالورز کیلئے اچھی خبر،پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ بحال کرا لیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین اور ٹوئٹر پر پنجاب پولیس کے فالورز کیلئے اچھی خبر،پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ بحال کرا لیا گیا۔
پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ @OfficialDPRPP)کو 24 گھنٹوں کے اندر بحال کرا لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس

سوشل میڈیا صارفین اور ٹوئٹر پر پنجاب پولیس کے فالورز کے لیے اچھی خبر ہے کہ سماجی رابطے کے معروف پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر پنجاب پولیس کا آفیشل اکاؤنٹ @OfficialDPRPP) کوبحال کروالیاگیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ@OfficialDPRPP)  گذشتہ روز ہیک کیا گیا تھا جسے  پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا ٹیم اور دیگرماہرین کی مدد سے24 گھنٹوں کے اندر بحال کرا لیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھی شہریوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔شہری اپنی شکایات اور دیگر مسائل کے حوالے سے اطلاعات ٹوئیٹر پر پنجاب پولیس کو بھجوائیں جن پر بلا تاخیر کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹوئیٹر پر پنجاب پولیس کا آفیشل اکاؤنٹ ٹوئیٹر انتظامیہ کی جانب سے آفیشلی ویریفائیڈ اور بلیو ٹک کا حامل ہے اور یہ 9 لاکھ 46 ہزار فالورز کے ساتھ تمام صوبوں کی پولیس فورسز سے آگے ہے اور ہر روز سینکڑوں نئے صارفین پنجاب پولیس کے ساتھ ٹوئیٹر پر منسلک ہورہے ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 53 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, January 22, 2022