پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ(@OfficialDPRPP) ہیک کر لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ(@OfficialDPRPP)  ہیک کر لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
ہیکرز نے آج صبح اکاؤنٹ ہیک کیا،بحالی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی معاونت سے کام جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
سوشل میڈیا صارفین اور فالورز سے گزارش ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک معاون اکاؤنٹ پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس

سماجی رابطے کے معروف پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر پنجاب پولیس کا آفیشل اکاؤنٹ(@OfficialDPRPP)ہیک کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اکاؤنٹ ٹوئیٹر انتظامیہ کی جانب سے آفیشلی ویریفائیڈ اور بلیو ٹک کا حامل ہے اور اس کے لگ بھگ ساڑھے نو لاکھ کے قریب فالوورزہیں۔ انہوں نے بتایاکہ نامعلوم ہیکرز نے جمعے کی صبح پنجاب پولیس کا آفیشل اکاؤنٹ ہیک کیا ہے جس کی بحالی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی معاونت سے کام کیا جارہا ہے اور بہت جلد اسے بحال کروایا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ سوشل میڈیا صارفین اور فالورز سے گزارش ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک ٹوئیٹر پر پنجاب پولیس کے معاون اکاؤنٹ پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔ضروری اطلاعات اور رابطہ کاری کیلئے پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو فالو کریں۔

(ہینڈ آؤٹ 52 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, January 21, 2022