چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کا میواور سروسز ہسپتال کا دورہ،بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی

چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کا میواور سروسز ہسپتال کا دورہ،بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے میواور سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اورہسپتال انتظامیہ کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی فوری ہدایات کر دی گئی تھیں۔اس موقع پر آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کہا کہ پولیس اور حساس ادارے پوری تندہی سے اپنا کام کر رہے ہیں اور ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ایم ایس میو ہسپتال اور ڈی ایم ایس سروسز نے علاج معالجہ کی سہولیات پر چیف سیکرٹری پنجاب کو بریفنگ دی

(ہینڈ آؤٹ 51 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, January 20, 2022