آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کاہنہ، لاہور میں گھر سے چار افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کاہنہ، لاہور میں گھر سے چار افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کہ رپورٹ طلب کر لی۔
فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کاہنہ لاہور میں گھر سے چار افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے مزیدکہاکہ تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 49 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, January 19, 2022