معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کی پنجاب پولیس کی تعریف
منڈی بہاؤ الدین طالبعلم پر تشدد کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں گلوکار شہزاد رائے نے پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔۔
معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے منڈی بہاؤ الدین میں طالبعلم پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے پر پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین میں طالب علم پر بیہمانہ تشدد کی ویڈیو نامور گلوکار شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور پنجاب پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر منڈی بہاوالدین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ شہزاد رائے کے علاوہ نامور صحافیوں اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے بھی ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی پر سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہتے توصیفی کلمات تحریر کئے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ 47 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************