آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا داتا دربار لاہور سے 3 ماہ کی بچی کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اغوا کار خاتون کو شناخت کرکے فوری گرفتار کرنے کا حکم.
بچی کو باحفاظت بازیاب کروا کے جلد والدین کے حوالے کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے داتا دربار لاہور سے 3 ماہ کی بچی کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اغوا کار خاتون کو شناخت کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بچی کو باحفاظت بازیاب کروا کے جلد والدین کے حوالے کیا جائے۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر لاہور پولیس نے بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے خاتون کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ 44 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************