خطرناک گینگ/ملزمان اور انتہائی مشکل حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ایلیٹ فورس پنجاب پولیس کا ہراول دستہ ہے۔ آئی جی پنجاب
ہنگامی حالات سے فوری نمٹنے اور ایلیٹ فورس کے رسپانس ریٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے مشقیں جاری رکھی جائیں۔راؤ سردار علی خان
تمام ریجنز میں تعینات ایلیٹ فورس کا موثر استعمال یقینی بنایا جائے، فیلڈ ڈیوٹی میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب نے ایلیٹ فورس کے جوانوں کی موک ایکسرسائز اور فائرنگ پریکٹس کامعائنہ بھی کیا۔ راؤ سردار علی خان
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں کا دورہ، اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔شجر کاری مہم کے تحت پودالگایا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ خطرناک دہشت گردوں،سفاک مجرمان اور انتہائی مشکل آپریشنزسے نبرد آزما ہونے کیلئے ایلیٹ فورس پنجاب پولیس کا ہراول دستہ ہے جس کے جانباز مشکل سے مشکل آپریشن کامیابی سے سر انجام دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ہنگامی حالات سے فوری نمٹنے اور ایلیٹ فورس کے رسپانس ریٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹریننگ ایکسرسائسز جاری رکھی جائیں اورایلیٹ اہلکاروں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے مختلف شعبوں کے ماہر انسٹرکٹرز کی خدمات سے استفادہ کیاجائے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ صوبے کی تمام ریجنز میں تعینات ایلیٹ فورس کا موثر استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ خطرناک مجرمان کی سرکوبی کا عمل مزید تیز ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ فیلڈ ڈیوٹی میں کوتاہی ناقابل قبول ہے، ایلیٹ اہلکار مکمل جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ زیر تربیت ایلیٹ جوان پوری تندہی سے پیشہ ورانہ تربیت حاصل کریں اور اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اہلکاروں کی ویلفیئر سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اورزیر تربیت اہلکاروں کو جدید پیشہ ورانہ ٹریننگ کے علاوہ دوران تربیت بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ایلیٹ ٹریننگ سکول کے دورے کے دوران اعلی سطحی اجلاس کی صدارت اور اہلکاروں کے دربار سے خطاب کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا۔
(ہینڈ آؤٹ 39 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************




