آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا نصیر آباد، لاہور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس۔

 آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا نصیر آباد، لاہور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس۔
 سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرنے اورملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا حکم

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے نصیر آباد، لاہور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرنے اورملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جار ی کیے ہیں۔
 آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہوائی فائرنگ جیسے خونی کھیل آپ کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کر دیتے ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسے قانون شکن عناصر کو اپنی خوشیوں کی تقریبات میں مدعو نہ کیا کریں اور شہری اپنے اردگرد ہوائی فائرنگ جیسے واقعات دیکھیں تو فوری  15 پر پولیس کو اطلاع کریں۔

(ہینڈ آؤٹ 37 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, January 15, 2022