پنجاب پولیس کے بہادر سپوت اے ایس پی سلمان ایازخان (ستارہ شجاعت) کا سولہواں یوم شہادت17جنوری کو منایا جائے گا۔

پنجاب پولیس کے بہادر سپوت اے ایس پی سلمان ایازخان (ستارہ شجاعت) کا سولہواں یوم شہادت17جنوری کو منایا جائے گا۔

اے ایس پی سلمان ایازخان نے 17جنوری 2006میں راولپنڈی میں اغواء برائے تاوان کے ملزمان کی گرفتاری کے دوران جام شہادت نوش کیا

پنجاب پولیس کے بہادر سپوت اے ایس پی سلمان ایاز خان شہید (ستارہ شجاعت) کا سولہواں یوم شہادت 17جنوری کو منایا جائے گا اور اس  موقع پر پنجاب پولیس کا دستہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ صوابی میں انکی آخری آرام گاہ پر سلامی پیش کرے گا۔ راولپنڈی پولیس کے افسران سلمان ایاز خان شہید کی قبر پر جاکر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعابھی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی سلمان ایاز خان شہید(ستارہ شجاعت) بطور ایس ڈی پی او صدرسرکل راولپنڈی تعینات تھے،17جنوری 2006کو آپ نے پولیس پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ صدربیرونی کے علاقے کوہالہ خورد میں ریڈ کیا،ریڈ کے دوران ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،آپ نے بطور لیڈر انتہائی جوانمردی سے فائرنگ کا مقابلہ کیا، اسی اثناء میں آپ ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے آپ کو سینے اوربازوپر گولیاں لگیں اورآپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے،بہادری کی اعلی مثال قائم کرنے پرسلمان ایازخان کو (ستارہ شجاعت) سے نوازا گیا اور انہیں آبائی علاقہ  صوابی میں سپرد خاک کیا گیا ہے، اے ایس پی سلمان ایاز خان شہید کی گرا ں قدر قربانی پوری پنجاب پولیس کیلئے مثال ہے اورانکی خدمات کے پیش نظر راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اور آئی جی پنجاب انیکسی میں موجود آفیسر میس کو سلمان ایاز خان کے نام سے منسوب کیاگیا ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 35 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, January 14, 2022