پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) نے صوبہ بھر میں ہائی ویز پر قوانین کی خلاف ورزی پر21692 اوراسلحہ آرڈیننس کے تحت1862،منشیات کے جرائم میں 1849 جبکہ دیگر ایکٹ اور جرائم کی مد میں 5734مقدمات درج کئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
1192اشتہاری مجرمان،413عدالتی مفروران، 29000دیگر سمیت مجموعی طور پر30605ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
8732تجاوزات کا خاتمہ،3428 شہریوں کو فرسٹ ایڈ،148108شہریوں کی مدد اور902گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا۔ ترجمان پنجاب پولیس
ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم میں ملزمان سے93کلاشنکوف،148رائفلز،242گنز/کاربین،1368پسٹلز/ریوالور برآمد کئے۔ترجمان پنجاب پولیس
صوبے کے تمام اضلاع میں پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں۔ آئی جی پنجاب
پنجاب ہائی وے پٹرول شا ہرات پر عوام کی جان و مال کے تحفظ اور خدمت کیلئے سر گرم عمل۔سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبے کی تمام ہائی ویز پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں عوام کی جان و مال کے تحفظ، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی ہموار روانی کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اپنے بیٹ ایریاز میں فرسٹ رسپانس فورس کے فرائض بھی تندہی سے ادا کر رہی ہیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کی شاہرات پر پی ایچ پی ٹیمیں اپنے اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں اورجرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی تمام ریجنز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ اور مزید بہتری کیلئے فیلڈ وزٹس کرکے انسپکشن میں تیزی لائیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ برس یکم جنوری سے31دسمبر2021تک صوبہ بھرمیں پی ایچ پی ”محفوظ شاہرات محفوظ عوام“ کے ویژن کے تحت ہائی ویز پر متحرک رہی اورصوبہ بھر میں ہائی ویز پر قوانین کی خلاف ورزی پر21692 اوراسلحہ آرڈیننس کے تحت1862مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے جرائم میں 1849مقدمات جبکہ دیگر ایکٹ اور جرائم کی مد میں 5734 مقدمات درج کئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پی ایچ پی نے 1192اشتہاری مجرمان،413عدالتی مفروران، 29000دیگر سمیت مجموعی طور پر30605ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ شاہرات سے 8732تجاوزات کا خاتمہ،3428 شہریوں کو فرسٹ ایڈ،148108 شہریوں کی مدد اور902گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا۔ناجائز اسلحے کے خلاف جاری مہم بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پی ایچ پی نے ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم میں ملزمان سے93کلاشنکوف، 148رائفلز،242 گنز/کاربین، 1368پسٹلز/ریوالور برآمد کئے جبکہ منشیات کے مقدمات میں 30854 لیٹر شراب،420کلو سے زائد چرس،10.973کلوافیون اور 31.2کلو ہیروئین برآمد کی۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گذشتہ دو ماہ نومبر اور دسمبر میں 15 ایمرجنسی کالز پر فرسٹ رسپانڈر کے طور پر پنجاب ہائی وے پٹرول1527جرائم و دیگر کالز اور705حادثات پرفوری موقع پر پہنچی اور مختلف مسائل و پریشانی کے شکار شہریوں کو فوری مدد فراہم کی۔ آئی جی پنجاب نے پی ایچ پی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پی ایچ پی کا نصب العین ہے اور اسی جذبے کے تحت پی ایچ پی افسران و اہلکار اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اورٹریفک حادثات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر پاسداری سختی سے عمل درآمد کروائیں۔
(ہینڈ آؤٹ 34 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************