آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا بورے والا وہاڑی میں دہرے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا بورے والا وہاڑی میں دہرے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس
 آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ملزم کو جلد از جلدگرفتارکرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے بورے والا، ضلع وہاڑی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کی ہے۔ آئی جی پنجا ب نے ڈی پی او وہاڑی کو ملزم کی جلد ازجلد گرفتاری کے لیے فوری اقداما ت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر اپنی سوتیلی والدہ اور سوتیلے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کی سپیشل ٹیم سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 31 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 

Press Release Date: 
Wednesday, January 12, 2022