اوکاڑہ میں قوت گویائی سے محروم لڑکی سے زیادتی کا واقعہ / دونوں ملزمان گرفتار

 اوکاڑہ میں قوت گویائی سے محروم لڑکی سے زیادتی کا واقعہ / دونوں ملزمان گرفتار
آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ ترجمان پنجاب پولیس
پولیس نے ساجد اور احد نامی دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی پی او اوکاڑہ
خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات پر آئی جی پنجاب زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے نوٹس پر اوکاڑہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے قوت گویائی سے محروم لڑکی سے زیادتی کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ کو ملزمان کی جلد ا زجلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔
ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار نے واقعہ کی تفصیلات بارے بتایا کہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کیا اور دونوں ملزمان ساجد اور احد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ متاثرہ لڑکی اور خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 30 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, January 12, 2022