لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کیس میں انتہائی اہم پیش رفت۔لاہور سی آئی اے پولیس نے بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے دونوں شوٹرز کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان خود اس کیس کی نگرانی کر رہے تھے۔
سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے 16 ٹیمیں تشکیل دیں تھیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
سی آئی اے پولیس نے 10 مختلف مقامات پر چھاپے مارے اورملزمان کو خفیہ آپریشن کے بعد شاہدرہ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ملزمان کی گرفتاری پر لاہور پولیس اور سی آئی اے پولیس کوشاباش۔
لاہور سی آئی اے پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے دو نوں شوٹرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے بتایاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان خود اس ہائی پروفائل کیس کی نگرانی کر رہے تھے اور پولیس ٹیموں نے لگ بھگ دو ہفتوں کی شب و روز محنت کے بعد فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایاکہ سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کیلئے 16 ٹیمیں تشکیل دیں تھیں جو تمام شواہد کے بغور جائزہ لیتے ہوئے ہر پہلو سے واقعہ کی تفتیش کر رہی تھی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رات گئے سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 10 مختلف مقامات پر چھاپے مارے اوربالاخر ملزمان کو شاہدرہ کے علاقے سے خفیہ آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایاکہ کل صبح دونوں ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 29 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************