آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا راولپنڈی میں اولمپئین تیراک محمد مصطفٰی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا راولپنڈی میں اولمپئین تیراک محمد مصطفٰی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے راولپنڈی میں اولمپئین تیراک محمد مصطفی کے قتل کے واقعہ کا  نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے مزیدکہاکہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو جلدگرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دلائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 27 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, January 11, 2022