آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا لاہور میں کاہنہ کے علاقہ میں فائرنگ سے میاں بیوی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں فائرنگ سے میاں بیوی کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے لاہور اور قصور پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے مزیدکہاکہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو جلدگرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دلائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 26 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************