احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہرین سے نبرد آزما ہونے کیلئے پولیس افسران واہلکاروں کیلئے جدید پیشہ ورانہ تربیت کے کورسز جاری

احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہرین سے نبرد آزما ہونے کیلئے پولیس افسران واہلکاروں کیلئے جدید پیشہ ورانہ تربیت کے کورسز جاری

چار ہفتے دورانئے کے تربیتی کورس میں لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی رینجز کے 178افسران و اہلکار شامل۔کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ احمد جمال الرحمان

دوران تربیت غیر مہلک ہتھیاروں ٹیئرگیس گن، پینٹ بال گن، پیپر سپرے اور واٹر کینن کا استعمال سکھایا گیا۔احمد جمال الرحمان

آئی جی پنجاب کے ویژن اور ہدایت کے مطابق مرحلہ وار تمام ریجنز اور اضلاع کے افسران و اہلکاروں کو اینٹی رائٹ ٹریننگ کورس کروایا جائے گا۔کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ احمد جمال الرحمان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے جدید پیشہ ورانہ ٹریننگ ماڈیولزپر مبنی تربیتی اور ریفریشر کورس جاری ہیں جن کا مقصد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہرین کی کاروائیوں کو پرامن انداز میں کنٹرول کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اسی سلسلے میں پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں سپروائزری افسران و اہلکاروں کا فرسٹ اینٹی رائٹ تربیتی کورس جاری ہے۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور احمد جمال الرحمان نے تربیتی کورس بارے بتایا کہ چار ہفتے دورانئے کے جدید تربیتی کورس میں پنجاب کی چار رینجز لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے178 افسران و اہلکار شامل جن میں ایس ایس پی، ایس پیز، ڈی ایس پیز، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز لیول کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ دوران تربیت افسران و اہلکاروں کو غیر مہلک ہتھیار ٹیئرگیس گن، پینٹ بال گن، پیپر سپرے اور واٹر کینن کا استعمال سکھایا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے لائن فارمیشن، رنگ فارمیشن، وی فارمیشن اور روف فارمیشن بنانے کا طریقہ کار، مقصد اور پریکٹیکل مشقیں بھی کروائی جارہی ہیں۔ احمد جمال الرحمان نے کہاکہ فرسٹ اینٹی رائٹ ٹریننگ کورس کا مقصد افسران کو کمانڈنگ رول جبکہ فیلڈ سٹاف کو عملی اقدامات لینے کیلئے بہتر طور پر تیار کرنا ہے۔

کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ احمد جمال الرحمان نے بتایاکہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس افسران و اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے اور انہیں جدید اینٹی رائٹ ٹیکنیکس سکھانے کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنا ئے جارہے ہیں اور جدید پیشہ ورانہ مہارتوں پر یہ شارٹ کورس مرحلہ وار تمام ریجنز اور اضلاع کے افسران و اہلکاروں کو اینٹی رائٹ ٹریننگ کورس کروایا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ تفتیشی افسران کی استعداد کار میں اضافہ بھی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے سکول آف انویسٹی گیشن پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں تفتیشی افسران کے جدید تربیتی کورسز میں بھی تیزی لائی گئی ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 23 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, January 10, 2022