سیالکوٹ میں بزرگ خاتون پر بیہمانہ تشدد کا معاملہ/ 5 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ میں بزرگ خاتون پر بیہمانہ تشدد کا معاملہ/ 5 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں تشدد کرنے والا ایک مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس

باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں سرچ آپریشنز کر رہی ہیں، تمام ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دلائی جائے گی۔ ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک

آئی جی پنجاب خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ

۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے سیالکوٹ میں بزرگ خاتون پر انسانیت سوز تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔۔  

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے 5 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں تشدد کرنے والا ایک مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں سرچ آپریشنز کر رہی ہیں۔ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دلائی جائے گی۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ آئی جی پنجاب خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رہیں گے۔

(ہینڈ آؤٹ 22 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, January 9, 2022