پنجاب پولیس مری میں سیاحوں کی مدد اور ریلیف آپریشن میں پیش پیش / مری کی تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کلیئر

پنجاب پولیس مری میں سیاحوں کی مدد اور ریلیف آپریشن میں پیش پیش / مری کی تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کلیئر

ہفتے کی شب مری سے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا، راولپنڈی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے جوان رات بھر متحرک رہے۔ ترجمان پنجاب پولیس

ہفتے کی رات سے 500 سے زائد فیملیز کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس

راولپنڈی پولیس اور ٹریفک پولیس کے ایک ہزار سے زائد اہلکار و افسران نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

جھیکا گلی سے لوئر ٹوپہ ایکسپریس ہائی وے، جھیکا گلی سے لارنس کالج ٹریفک کے لیے بالکل کلیئر ہے۔ترجمان پنجاب پولیس

گلنڈنہ سے آر ایم کے روڈ بھی کلئیر کر دی گئی تھی، کے پی سے مری آنے والی ٹریفک کو بند کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

آر پی او اور سی پی او راولپنڈی، سی ٹی او مری اور ڈی ایس پی مری ریلیف آپریشن کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات پر مری میں پنجاب پولیس کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے جس میں ہفتے کی شب سے اب تک سینکڑوں شہریوں کو بروقت مدد فراہم کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ  وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب گذشتہ روز مری میں ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے، مری سے ہفتے کی شب سے اب تک 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا، راولپنڈی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے جوان تاحال متحرک ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ مری کی بڑی شاہراہوں پر شدید برفباری کی وجہ سے 20 سے 25 بڑے عمارتی درخت گرے، جس سے راستے بلاک ہوگئے تھے تاہم تمام سیاحوں کو رات ہونے سے پہلے ہی ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ہفتے کی رات سے اب تک 500 سے زائد فیملیز کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا تھا جبکہ آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، سی ٹی او مری اور ڈی ایس پی مری رات گئے تک آپریشن میں مصروف رہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جھیکا گلی سے لوئر ٹوپہ ایکسپریس ہائی وے، جھیکا گلی سے لارنس کالج ٹریفک کے لیے بالکل کلیئر ہے اسی طرح گلنڈنہ سے آر ایم کے روڈ بھی رات گئے کلئیر کر دی گئی تھی،کے پی سے مری آنے والی ٹریفک کو بند کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس اور ٹریفک پولیس کے ایک ہزار سے زائد اہلکار و افسران نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ  راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستوں پر پولیس کی نفری موجود ہے، راستے آج بھی بند رہیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق اضافی نفری اور بھاری مشینری کو ہنگامی بنیادوں پر مری پہنچایا گیا تھا جبکہ مری کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں بھی عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 20 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, January 9, 2022