وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی ضلعی اور ٹریفک پولیس مری میں سیاحوں کی مدد کیلئے پیش پیش
مری کی 90 فیصد سڑکیں کلیئر کرا لی گئی ہیں، گاڑیوں میں سے بچوں اور فیملیز کو نکال کر سرکاری گیسٹ ہاؤس اور محفوظ مقامات پر شیئر کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
شہریوں کو خوراک، خشک میوہ جات، ادویات، گرم کپڑے سمیت دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری کی شاہرات پر 24000 سے زائد گاڑیوں اور سینکڑوں شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
ٹریفک وارڈنز نے برف میں پھنسے سیاحوں کی گاڑیوں کے ٹائروں پر چین چڑھا کر انھیں نکالا، گاڑیوں میں پھنسی فیملیز کو اشیائے ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
ضلعی پولیس راولپنڈی، ٹریفک پولیس راولپنڈی کے علاوہ چکوال اور اٹک پولیس کے اہلکار بھی ریسکیو ورک میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب مری میں موجود سینیئر پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
وزیراعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر راولپنڈی ضلعی اور ٹریفک پولیس مری میں سیاحوں کی مدد کیلئے پیش پیش ہے اور آر پی او، سی پی او اور سی ٹی او راولپنڈی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی نگرانی میں مصروف ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ مری کی 90 فیصد سڑکیں کلیئر کرا لی گئی ہیں، گاڑیوں میں سے بچوں اور فیملیز کو نکال کر سرکاری گیسٹ ہاؤس اور محفوظ مقامات پر شیئر کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو خوراک، خشک میوہ جات، ادویات، گرم کپڑے سمیت دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گزشتہ اتوار سے کل تک مری میں 157665 گاڑیاں داخل ہوئیں جن میں سے 123920 گاڑیاں
کل شام تک مری سے آ?ٹ ہوئیں اور ہفتے کی شب تک مری میں 33745 گاڑیاں موجود تھیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33373 گاڑیوں کو ریسکیو کرکے نکالا جا چکا ہے جبکہ مری میں اس وقت مقامی شہریوں کی گاڑیوں کے علاؤہ سیاحوں کی خالی گاڑیاں برف میں پھنسی ہیں، جو نکالی جا رہی ہیں۔ ایکسپریس ہائی وے مکمل طور پر کلئر ہیں، پرانا جی ٹی روڈ پر ٹریفک آہستہ آہستہ چل رہی ہے۔ کلڈنہ سے باڑیاں تک روڈ سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مری جانے والے مین راستوں سترہ میل ٹول پلازہ، پھلگراں ٹول پلازہ اور جی ٹی روڈ سے داخلہ پر نفری تعینات ہے۔ ایمبولینسوں سمیت تمام ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو مری میں داخلے اور نکلنے کی اجازت ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر روڈز سے برف ہٹا کر راستے کلیر کیے جا رہے ہیں۔ روڈ پر درختوں کے گرنے اور شدید برف پڑنے کی وجہ سے مشکل پیش آ رہی ہے۔ ضلعی پولیس راولپنڈی، ٹریفک پولیس راولپنڈی کے علاوہ چکوال اور اٹک پولیس کے اہلکار بھی ریسکیو ورک میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب مری میں موجود سینیئر پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر مری اور گلیات میں پھنسے سیاحوں کی مدد کیلئے راولپنڈی پولیس اور ٹریفک پولیس کی امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ آر پی او راولپنڈی ریسکیو آپریشنز کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں اور سی پی او راولپنڈی شاہرات پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری کی شاہرات پر 24000 سے زائد گاڑیوں کو ریسکیو کیا گیا۔ مسلسل جاری برفباری، روڈ پر درخت گرنے اور روڈ پر پھسلن کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک وارڈنز برف میں پھنسے سیاحوں کی گاڑیوں کے ٹائروں پر چین چڑھا کرانھیں نکال رہے ہیں جبکہ روڈ پر برف جم جانے والی جگہوں پر سنو بائیک کے ذریعے سیاحوں کو نکالا جا رہا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ٹریفک پولیس اور راولپنڈی پولیس کے سینکڑوں اہلکار شاہراہوں پر پھنسی فیملیز کی مدد کر رہے ہیں اور برف و گاڑیوں میں پھنسی فیملیز کو پولیس کی جانب سے اشیائے ضروریہ فراہم جیسا کہ گرم کپڑے، خوراک اور خشک میوہ جات اور بسکٹس دئیے جا رہے ہیں۔ڈی ایس پی ٹریفک کے مطابق مری کی مرکزی شاہرائیں کلئیر ہیں، گلیات میں سڑکوں سے برف کو ہٹانے، راستہ کلئیر کرنے اور گاڑیوں کو نکالنے کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سپروائزری افسرن اور سینکڑوں اہلکار گذشتہ رات سے فیلڈ میں موجود ہیں اور برف میں پھنسے سیاحوں کی آخری گاڑی کو نکالنے تک راولپنڈی پولیس ریسکیو اور ریلیف ورک جاری رکھے گی۔۔
مزید برآں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے راولپنڈی ضلعی اور ٹریفک پولیس کو مری اور گلیات کی شدید برفباری میں پھنسے سیاحوں کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر پہنچایا جائے، کمبل، گرم کپڑے اور خوراک کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ مسلسل برفباری اور گاڑیوں میں ہیٹر چلنے کی وجہ سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا شہریوں کو فوری فرسٹ ایڈ دی جائے۔ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے حکم پر آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی سمیت پولیس اور ٹریفک پولیس کی بڑی تعداد مری میں موجود ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ برف ہٹانے کے لیے پنجاب پولیس، پنجاب ہائی وے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر کام کریں اور ضلعی انتظامیہ،ریسکیو اور محکمہ صحت کے ساتھ کوارڈینیشن کرتے ہوئے ہر ممکن اقدام یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے پنجاب ہائی پولیس کو ہیوی مشینری اور تمام وسائل ہنگامی بنیادوں پر مری پہنچانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آر پی او راولپنڈی مری کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سمیت برفباری ہٹانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے کوارڈینیشن کریں۔