منڈی بہاؤ الدین میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ/دونوں ملزمان گرفتار

منڈی بہاؤ الدین میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ/دونوں ملزمان گرفتار
 منڈی بہاؤ الدین پولیس کی سپیشل ٹیم نے ملزم اشتیاق کو بھکر جبکہ حسنین کو کنجاہ،گجرات سے گرفتار کیا۔ڈی پی او انور سعید کنگرا
وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
آئی جی پنجاب نے خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات پر زیر و ٹالرینس کی ہدایت کر رکھی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پرمنڈی بہاؤ الدین پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین انور سعید کنگرا نے تھانہ پاہڑیانوالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ منڈی بہاؤ الدین پولیس کی سپیشل ٹیم نے خصوصی آپریشن کے بعددونوں ملزمان کو الگ الگ شہروں سے گرفتار کیا ہے۔ملزم اشتیاق احمد عرف شکوکو بھکر سے گرفتار کیا گیا جبکہ حسنین کو گجرات کے علاقے کنجاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین نے بتایا کہ 20دسمبر کو پیش آنے والے واقعہ کی ایف آئی آر اطلاع ملتے ہی درج کرلی تھی جبکہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ڈی پی اوانور سعید کنگرا نے مزیدکہاکہ ڈی ایس پی پھالیہ سرکل کی سربراہی ٹیم تشکیل دے کر کیس کے تفتیشی مراحل کی باقاعدگی سے نگرانی جاری رکھی اوربالآخر پولیس نے روایتی مہارت اور جدید ٹیکنالو جی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ تفتیش کے بقیہ مراحل پورے کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا ئیں دلوائی جائیں گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات پر زیر و ٹالرینس پالیسی کی ہدایت کر رکھی ہے اور اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رہیں گے۔

(ہینڈ آؤٹ 13 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, January 6, 2022