آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ماڈرن نشہ آور منشیات شیشہ اور آئس کے استعمال پر کریک ڈاؤن جاری

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ماڈرن نشہ آور منشیات شیشہ اور آئس کے استعمال پر کریک ڈاؤن جاری
 گزشتہ سال پنجاب بھر میں شیشہ سموکنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر 583 مقدمات درج کرکے 1183 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں 330 مقدمات درج کرکے 617 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
نوجوان نسل کو منشیات بالخصوص ماڈرن نشہ کے نقصان کے بارے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں اورصوبہ بھر میں ماڈرن نشہ آور منشیات شیشہ اور آئس کے استعمال پر کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ماڈرن نشہ کی خریدوفروخت اور سپلائی میں ملوث کیفے اور ہوٹلوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث منظم گروہوں کو پابند سلاسل کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔
صوبے کے تمام اضلاع میں ماڈرن نشہ آور منشیات شیشہ اور آئس کے استعمال پر کریک ڈاؤن کی تفصیلات بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ سال پنجاب بھر میں شیشہ سموکنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر 583 مقدمات درج کرکے 1183 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 330 مقدمات درج کرکے 617 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے اور منشیات فروشی کے نیٹ ورکس کے قلع قمع کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے جس کا مقصد مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کا جڑ سے خاتمہ یقینی بناناہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بالخصوص تعلیمی اداروں اور سٹوڈنٹ ہاسٹلز کے ارد گرد علاقوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ نوجوان نسل کو آئس سمیت دیگر فیشن ایبل ڈرگز کی جانب راغب کرنے اور سپلائی دینے والے معاشرتی ناسوروں کا قلع قمع کیا جائیگا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ منشیات فروشی اور اسمگلنگ میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پابند سلاسل کرنے کیلئے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے شہریوں سے اپیل ہے کہ شیشہ اور آئس کا استعمال قانوناً جرم ہے خلاف ورزی پر آپ کو اور آپکے والدین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 12 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, January 6, 2022