پولیس نے کراچی سے اغواء ہونے والا 7 سالہ یتیم بچہ محمد احمد محبوب چکوال سے بازیاب کروا لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

  پولیس نے کراچی سے اغواء ہونے والا 7 سالہ یتیم بچہ محمد احمد محبوب چکوال سے بازیاب کروا لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
سرچ آپریشن میں جہلم اور چکوال پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ آر پی او راولپنڈی
بچے کو اغواء کرنے والے قریبی رشتے دار، ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان

پولیس نے کراچی سے اغواء ہونے والے 7 سالہ یتیم بچہ محمد احمد محبوب کو چکوال سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے اغواء شدہ یتیم بچے کی تلاش اور بحفاظت بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر آر پی او راولپنڈی کو فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر آر پی او راولپنڈی نے بچے کی تلاش کے لیے دو اضلاع کی پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ سرچ آپریشن میں جہلم اور چکوال پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ خصوصی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے بچے کو ٹریس کرتے ہوئے چکوال سے بازیاب کرا لیا۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اشفاق احمد خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو اغواء کرنے والے قریبی عزیز ہیں اور بچے کو کراچی سے اغواء کرکے چکوال لانے والے ملزمان میاں بیوی ہیں جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ بچے کی برآمدگی کے لیے سندھ ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کو حکم دیا تھا اور اب بچے کو جلد وارثان کے حوالے کرنے کیلئے کراچی بھیجا جائے گا اور عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 10 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 

Press Release Date: 
Tuesday, January 4, 2022