سنٹرل پولیس آفس کو اسٹیٹ آف آرٹ آفس بنائیں گے۔ آئی جی پنجاب

سنٹرل پولیس آفس کو اسٹیٹ آف آرٹ آفس بنائیں گے۔ آئی جی پنجاب  
ڈرائیورز، صفائی پر مامور سٹاف، سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر عملے کو ترجیحی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ راؤ سردار علی خان
آئی جی پنجاب نے کینٹین کے دورے کے دوران کچن کی انسپکشن کی اور کھانے کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
 آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کینٹین، ڈسپنسری، لائبریری سمیت سنٹرل پولیس آفس کے دیگر شعبوں کا اچانک دورہ
آئی جی پنجاب نے مرکزی عمارت کی تزئین و آرائش، ریکارڈکی آرکائیونگ اور دیگر دفتری امور کی انسپکشن کی۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ سنٹرل پولیس آفس پنجاب پولیس کا صوبائی ہیڈ کوارٹر ہے جسے اسٹیٹ آف دی آرٹ آفس بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر محکمہ کی اولین ترجیح ہے لہذا سی پی او کینٹین میں کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ملازمین کی سہولت کیلئے ڈسپنسری میں سہولیات کے اضافے اور ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ڈرائیورز، صفائی پر مامور سٹاف، سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر عملے کو ترجیحی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے دفتری فائلز کے تمام ریکارڈ کی ڈیجیٹل آر کائیونگ کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ غیر ضروری ریکارڈ کی تلفی، ضروری دستاویزات اور فائلز کو ڈیجیٹل فارم میں محفوظ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال اور پیپر لیس ورکنگ کو فوقیت دی جائے۔ آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس کے مختلف فلورز پر ہونے والے تمام ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور بقیہ کام کو مقررہ ٹائم لائن کے اند ر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں کینٹین، ڈسپنسری، لائبریری سمیت سنٹرل پولیس آفس کے دیگر شعبوں کا اچانک دورے کے دوران جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے مرکزی عمارت کی تزئین و آرائش، ریکارڈکی آرکائیونگ اور دیگر دفتری امور کی انسپکشن کی۔
اے آئی جی ڈویلپمنٹ نے آئی جی پنجاب کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے پارکنگ ایریا میں لائن مارکنگ مزید بہتر کرنے اور پارک کی خوبصورتی کیلئے نئے پودوں کے اضافے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ موسم بہار کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس کے لان سمیت صوبے کے تمام پولیس دفاتر میں پلانٹیشن اور شجرکاری مہم پر بطور خاص توجہ دی جائے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ سنٹرل پولیس آفس کی ماڈرن ورکنگ اسٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اجراء میں تاخیر یا رکاوٹ کی کوئی شکایت قابل قبول نہیں، اس حوالے سے اقدامات کو مزید فاسٹ ٹریک بنایا جائے۔ اس موقع پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ سمیت دیگر سینئر افسران بھی آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ہمراہ تھے۔  

(ہینڈ آؤٹ 9 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, January 4, 2022