آئی جی پنجاب نے 48گھنٹوں کے اندر اغواء شدہ بچے کو بحفاظت برآمد کرنے پر آر پی او سرگودھا، ڈی پی او خوشاب اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

آئی جی پنجاب نے 48گھنٹوں کے اندر اغواء شدہ بچے کو بحفاظت برآمد کرنے پر آر پی او سرگودھا، ڈی پی او خوشاب اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
اس نوعیت کے دیگر کیسز میں اغوا کاروں کے بیرون ملک رابطوں اور منظم نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان
آر پی اوز اور ڈی پی اوز ایسے کیسز میں ملوث مجرمان اور بیرون ملک روابط رکھنے والے منظم گروہ کی گرفتاری کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھائیں۔ آئی جی پنجاب
اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی املاک اور جان و مال کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ راؤ سردارعلی خان
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں سرگودھا ریجن کا ویڈیو لنک اجلاس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ خوشاب میں اوور سیز پاکستانی کے اغواء شدہ 14ماہ کے بچے کی بحفاظت برآمدگی پنجاب پولیس کا احسن کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس نوعیت کے دیگر کیسز میں اغوا کاروں کے بیرون ملک رابطوں اور منظم نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز ایسے کیسز میں ملوث مجرمان اور بیرون ملک روابط رکھنے والے منظم گروہ کی گرفتاری کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی املاک اور جان و مال کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ اوور سیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور انکی ملاک اور فیملیز کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ذاتی نگرانی میں ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں سرگودھا ریجن کے ویڈیولنک اجلاس کے دوران افسران کو جاری کیں۔
اجلاس میں خوشاب میں دوران ڈکیتی اغواء ہونے والے14ماہ کے بچے کی برآمدگی اور خطرناک گینگ کی گرفتاری کا جائزہ لیا گیاجبکہ آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او خوشاب نے آئی جی پنجاب کو ہائی پروفائل کیس کی تمام تفصیلات بارے بریفنگ دی۔اغواء کاروں نے خوشاب میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 14ماہ کے بچے کو اغواء کرلیا تھا اور جنوبی افریقہ میں مقیم بچے کے والدسے10کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھاجبکہ خوشاب پولیس نے فوری کاروائی یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرنے کے علاوہ ملزمان کے گروہ کو اٹک سے گرفتار کیا۔وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کی بحفاظت برآمدگی کی ہدایت کی تھی۔ آئی جی پنجاب نے 48گھنٹوں کے اندر بچے کو بحفاظت برآمد کرنے پر آر پی او سرگودھا، ڈی پی او خوشاب اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور  شاندار کارکردگی پر سپر وائزری افسران اور ٹیم کو تعریفی اسناد اورکیش انعامات دینے کا اعلان کیا۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ کیس کی ہرپہلو سے تفتیش جلد مکمل کرتے ہوئے واقعہ کے تمام سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے تاکہ ملزمان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمے میں کوئی کسر باقی
 نہ رہے۔اجلاس میں آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او خوشاب نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی

(ہینڈ آؤٹ 8 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, January 3, 2022