پنجاب پولیس نے سال 2021 میں اشتہاری ملزمان، عدالتی مفرور اور خطرناک گینگز کے خلاف شکنجہ ٹائٹ رکھا/سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری۔

پنجاب پولیس نے سال 2021 میں اشتہاری ملزمان، عدالتی مفرور اور خطرناک گینگز کے خلاف شکنجہ ٹائٹ رکھا/سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری۔
سال بھر کے دوران 81716خطرناک اشتہاریوں جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر39098ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
 ملزمان کے قبضے سے 700 سٹین گن، 1239 کلاشنکوف، 5043 رائفل، 2614 بندوقیں، 597 ریوالور برآمد سمیت دیگر اسلحہ برآمد۔
 ہوٹل آئی سافٹ ویئر کی مدد سے صوبہ بھر میں 1251 جبکہ صرف لاہور میں 530 مفرور ملزمان گرفتارہوئے۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پرصوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے صوبہ بھر میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات میں تیزی لائی جائے بالخصوص اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ ہوائی فائرنگ کے واقعات کی روک تھام اورغیر قانونی اسلحے کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں بھی تیزی لائی جائے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے سال 2021میں اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروران اورخطرناک گینگز کی گرفتاریوں کے بارے میں سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ سال بھر کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیموں نے مختلف کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 81716خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جن میں Aکیٹگری کے 11073جبکہ B کیٹگری کے 70643 اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 46451 مقدمات درج ہوئے جبکہ 39098 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 700 سٹین گن، 1239 کلاشنکوف، 5043 رائفل، 2614 بندوقیں، 597 ریوالور،31695پسٹل اور موزر، 02 اینٹی ایئر کرافٹ گن، 838 رپیٹر،72 موزر برآمد، 387 کاربین، 5379 کارتوس، 1052 میگزین، 8939خول، 159885 گولیاں، 79خنجر اور 77چاقو برآمدکیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ سال بھر میں ہوٹل آئی سافٹ ویئر کی مدد سے صوبہ بھر کے ہوٹلز، سرائے اور قیام گاہوں پرچیکنگ کا عمل جاری رہا اور مجموعی طور پر 1251 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہوٹل آئی کی مدد سے صرف لاہور میں 530 مفرور ملزمان گرفتارہوئے جبکہ ہوٹل آئی کی مدد سے گوجرانوالہ ریجن سے 137، راولپنڈی ریجن سے 320، ملتان ریجن سے 148،فیصل آباد ریجن سے 37، بہاولپور ریجن سے 25، ڈی جی خان ریجن سے 20، سرگودھا ریجن سے 19اورساہیوال ریجن سے 15مفرور ملزمان کو ہوٹل آئی ایپ کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں ہوٹل آئی کا استعمال لازمی ہے اور خلاف ورزی پر ایکشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ فری رجسٹریشن آف کرائم کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے سال میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد سمیت دیگر اہم شہروں میں سپروائزری افسران کو خصوصی ٹاسک سونپے گئے ہیں اور جرائم کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ پبلک سروس ڈلیوی کے عمل کو شہریوں کیلئے مزید آسان اور فاسٹ ٹریک بنایا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 7 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, January 3, 2022