آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا لاہور فیروز پور روڈ پر کار سوار کی ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا لاہور فیروز پور روڈ پر کار سوار کی ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

ئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

ملزم کو جلد از جلد  گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے فیروز پور روڈ لاہور پر کار سوار کی ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کرنے والے کار سوار کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
 راؤ سردار علی خان نے کہا کہ سر عام فائرنگ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں، ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت  قانونی کاروائی کی جائے

(ہینڈ آؤٹ 6 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, January 2, 2022