آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا بھرتی فراڈ میں ملوث پولیس کانسٹیبل بلال احمد کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا بھرتی فراڈ میں ملوث پولیس کانسٹیبل بلال احمد کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم
برخاست کانسٹیبل نے سرکاری محکمے میں نوکری دلوانے کے عوض جہلم  اور لاہور میں شہریوں سے رقم بٹوری تھی۔
اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افسران و اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھرتی فراڈ میں ملوث پولیس کانسٹیبل بلال احمد کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو کانسٹیبل بلال احمد کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی کے احکامات بھی دے دیئے ہیں۔۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل بلال احمد کو انٹی کرپشن کی ٹیم نے قلعہ گجر سنگھ لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ برخاست کانسٹیبل نے سرکاری محکمے میں نوکری دلوانے کے عوض جہلم  اور لاہور میں شہریوں سے رقم بٹوری تھی۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افسران و اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے منفی عناصر کی وجہ سے پنجاب پولیس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کالی بھیڑوں کو محکمہ پولیس نے نکال باہر کیا جائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 4 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, January 2, 2022